ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ میں پی یو طلبا کے لئے فسٹ ’اسٹم‘ کا انعقاد

بھٹکل: انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ میں پی یو طلبا کے لئے فسٹ ’اسٹم‘ کا انعقاد

Sun, 11 Dec 2022 19:42:42    S.O. News Service

بھٹکل:11؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز ) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صد سالہ جشن کی مناسبت سے انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ میں 10دسمبر 2022کو پی یو سی کے شعبہ سائنس میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کے لئےکامیاب ایک روزہ فسٹ’’اسٹم -22‘‘ کا انعقاد ہوا۔

فسٹ کی افتتاحی تقریب میں انجمن انجنئیرنگ کالج بھٹکل کی شعبہ میکانیکل کی پہلی بیچ کے الومنی ، کوسٹ گارڈ کے موظف انسپکٹر جنرل ارون شری واستو نے مہمان خصوصی کے طورپر خطاب کرتےہوئے پی یو طلبا کے لئے فارمولا نامی کتابچہ کا اجراء کیا۔ پی یو سائنس طلبا کے لئے کل چار ایونٹ ٹیکنیکل پیپر پرزنٹیشن ’اینوسئیٹ‘ ۔ اسکاومانیا۔ ٹکنوفلیا اور ماڈل ایکسپو منعقد کئےگئے تھے۔ فسٹ میں ضلع بھر سے کئی کالجوں کے طلبا و طالبات نے شرکت کرتےہوئے اپنی علمی لیاقت و صلاحیت کا بہتر مظاہر ہ کیا۔ مقابلے میں انعام حاصل کرنےو الے طلبا کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

1۔ ٹیکنیکل پیپر پرزنٹیشن میں سدھارتھ پی یو کالج بھٹکل کے امیت پربھو اور پرنم گوڈا  نے اول  مقام  اورایم ای ایس چئتنیا پی یوکالج سرسی کی شریا ہیگڈے اور یشوسوی ہیگڈے نے دوم مقام حاصل کیا۔

2۔ اسکاومانیا میں کامران اور ثاقب حسین کولا ،انجمن پی یو کالج بھٹکل اول  اور خیر النساء موٹیا ، زیفا فکردے ، روئیبہ ایس کےانجمن پی یوکالج فار ویمنس بھٹکل دوم انعام پایا۔

3۔ ٹیکنوفلیا میں انجمن پی یو کالج فار ویمن بھٹکل کی عائشہ رمینہ اورحنین اول  اور  گرین ویلی انٹرنیشنل پی یوکالج کے حفیظ اور شازیر نے دوم مقام پایا۔

4۔ ماڈل ایکسپو میں ایم ای ایس چئتنیا پی یوکالج سرسی کی شریا ڈی اور یشسوی ہیگڈے اول  اور رورل پالی ٹیکنیک  کالج ہاویری کی نندا ڈی ، ابھیشک ایم این ، ہریشا جی ایم نے دوم مقام پایا۔ اس زمرے میں ڈاکٹر اے وی بالیگا کالج کمٹہ کی عائدہ فاطمہ کو تیسراانعام دیاگیا۔

کالج بورڈ سکریٹری محی الدین رکن الدین  نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی ۔   کالج پرنسپال ڈاکٹر فضل الرحمن نے استقبال کیااور رجسٹرار زاہد کھروری  نے شکریہ اداکیا۔ ڈائس پر فسٹ کے کنونیر ڈاکٹر اننت مورتی شاستری ، پروفیسر عبدالتواب اکرمی اور پروفیسر مشتاق احمد بھاوی کٹی وغیرہ موجود تھے۔مقابلہ جات میں شریک سبھی طلبا وطالبات کے لئے ناشتہ سمیت ظہرانہ کا انتظام کیاگیا تھا۔ 


Share: